ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی :شاطر بائک چور گرفتار :3لاکھ سے زائد قیمت کی 11بائک ضبط

ہبلی :شاطر بائک چور گرفتار :3لاکھ سے زائد قیمت کی 11بائک ضبط

Wed, 20 Sep 2017 18:29:23    S.O. News Service

ہبلی:19/ستمبر (ایس اؤنیوز) شمالی کرناٹکا کے مختلف جگہوں اور مقامات پر بائک چوری میں شاطر عادی مجرم کو گرفتارکرکے 11بائک سواریوں کو ضبط کرتے ہوئے شہری پولس نے بڑی کامیابی حاصل کئے جانے اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ملزم کی شناخت ہبلی ،دیش پانڈے نگر کے مکین منجوناتھ ایرپا بنڈی وڈر (19)کے طورپر کی گئی ہے۔ ملزم منجوناتھ کی طرف سے ہبلی سمیت شمالی کرناٹکا کے مختلف مقامات سے چوری کردہ 11بائک ضبط کرلی گئی ہیں جن کی مالیت اندازاً 3لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔پولس ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق ملزم اس سے قبل عصمت دری کے ایک کیس میں بھی ملزم ہونے کے علاوہ کم سے کم 20چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا پتہ چلاہے۔ اور اس کے متعلق ہبلی دھارواڑ کے اکثر پولس تھانوں میں کیس درج ہیں۔

Screenshot_(330).png


Share: